فرانس کو ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا ’طلع البدر علینا‘ : اردوان

فرانس کو ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا ’طلع البدر علینا‘ : اردوان

 

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا ’طلع البدر علینا‘

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مکہ مدینہ، ایشیا افریقہ یورپ سمیت پوری دنیا اور تمام جہانوں اور زمانوں کو شرف بخشنے والے اپنے نبی ﷺ پرحملوں کے سامنے پورے صدق و اخلاص کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے لیے عزت و شرف کا مسئلہ ہے۔

اردوان نے مزید کہا کہ ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا۔ ’طلع البدرعلینا۔‘

انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی ناموس کا تحفظ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

یاد رہے کہ طلع البدر علینا ایک اسلامی نعت ہے جو 622ء میں انصار نے ہجرت مدینہ کے وقت حضرت محمد ﷺ کے یثرب تشریف لانے پر پڑھی تھی۔

یہ نعت تقریباً چودہ سو سال پرانی ہے اور اسلامی ثقافت کی پرانی ترین نعت ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع  پر اردوان نے کہا کہ فتح و کامیابی سے بھرپور ماضی سے جذبہ لیتے ہوئے مستقبل کی طرف اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھیں گے۔

 

 

Editor

Next Post

پاکستان نے امن اور جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھیندن کو رہا کیا تھا۔: ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات اکتوبر 29 , 2020
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کی رہائی میں کسی دبائو کو مسترد کردیا پاکستان نے امن اور جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھیندن کو رہا کیا تھا۔: ترجمان دفتر خارجہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے،کسی بھی ملک کی جانب سے کسی قسم کی مہم […]