فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ملتوی

لاہور (ویب ڈیسک)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 12 ویں میچ ملتوی کر دیا گیا ہے، یہ میچ اب کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ مزید تفصیلات بعد میں بتائی جائینگی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ا ایس ایل) کے شیڈول کے مطابق منگل کا دن آرام کا دن تھا، تاہم میچ ملتوی ہونے کے بعد میچ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ میچ ملتوی کرنے کی وجہ دونوں ٹیموں کو تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں،

اس سے قبل  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کھلاڑی میں دو روز قبل علامات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر قرنطنیہ کر دیا گیا تھا۔

پی سی بی نے کہا کہ مذکورہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

اُدھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ہمارے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جسے فوری طور پر دو روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ باقی تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جنہیں کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم فواد احمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اُدھر اسلام آبادیونائیٹڈ کے آسٹریلین کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ خیریت دریافت کرنے پر تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں، اپنی دعاؤں میں یادرکھیں، کوروناسےخودبھی محفوظ رہیں، دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.