فواد چوہدری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔وفاقی وزیر برائے سا ئنس  و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ عیدالا ضحی 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی، چاند کی لوکیشن کیلئے آپ ”رویت ”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

Editor

Next Post

کورونا کے وارتیز ،مزید97افراد جاں بحق ، کل اموات 2729ہو گئیں

پیر جون 15 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 97مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد2729ہو گئی   جبکہ کوروناوائرس کے مزید 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جس کے […]