فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 6پیسے فی یونٹ مہنگی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک )

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 6پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ نومبر 2019سے جون 2020تک کیلئے کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،صارفین سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں وصولیاں ہوں گی۔نیپرا نے بتایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کیلئے اضافہ جبکہ 3ماہ کیلئے کمی ہوئی، اگست میں صارفین سے 1روپیہ 16پیسے فی یونٹ اضافی وصولی ہوگی جبکہ  ستمبر میں صارفین 90پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔

Editor

Next Post

عالمی بینک کا پاک، بھارت پانی کے تنازع پر ثالثی کرنے سے انکار

ہفتہ اگست 8 , 2020
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ورلڈ بینک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے طویل تنازع کو حل کرنے کے لیے غیر جانبدار ماہر یا ثالثی عدالت کے تقرر سے متعلق آزادانہ فیصلہ کرنے سے عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو دو طرفہ طور پر […]