قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم ولادت قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 144 واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ  کے 144 ویں یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

بابائے قوم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ 1913 میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور دو قومی نظریہ کے تحت انگریزوں سے آزادی اور ہندووں سے علیحدہ وطن کی جدو جہد شروع کی۔ ان کی جدوجہد رنگ لے آئی ، 14اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آ گیا اور وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

Editor

Next Post

کرسمس پر کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صدر اور وزیراعظم کا پیغام

جمعہ دسمبر 25 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ […]