قومی اسمبلی کے ناخوشگوار واقعہ  پر آج  اجلاس ہوگا

حکومت اپوزیشن رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے ۔

اسپیکر اسد قیصر نے تحقیقات کے لئے اجلاس طلب کیا ہے

اسلام آباد (ویب  نیوز)

قومی اسمبلی میں چار فروری کے ناخوشگوار واقعہ کا جائزہ لینے کے لئے آج پیر کو اجلاس ہوگا حکومت اپوزیشن رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے ۔ اسپیکر اسد قیصر  کی زیرصدارت اس معاملے کی تحقیقات کے لئے اجلاس ہوگا۔ اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ  بحثیت پاکستان کی قومی اسمبلی کے کسٹوڈین ایوان میں آرڈر برقرار رکھنا اور پارلیمنٹ کے طریق کار اور قومی اسمبلی میں قواعد کے مطابق ایوان کی کارروائی کو یقینی بنانا ان کی اولین ذمہ داری ھے۔ قومی اسمبلی کے ہر ممبر کا تعلق چاہے حزب اقتدار یا حزب اختلاف سے ھو  ، قومی اسمبلی کے قواعد کو ماننے اور ایوان کے وقار اور تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔  جمعرات کو ایوان میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔  8 فروری بروز پیر  آج اسپیکر نے اہم اجلاس طلب کیا ہے ، جس میں اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔ اس اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس  کی کارروائی کے ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی تاکہ ان اراکین کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے جو اس افسوسناک واقعے میں ملوث تھے۔

Editor

Next Post

دھرنے کااعلان ایسا نہیں ہوگا کہ آئے اورچلے گئے۔مولانا فضل الرحمن

پیر فروری 8 , 2021
دھرنے کااعلان ایسا نہیں ہوگا کہ آئے اورچلے گئے۔مولانا فضل الرحمن اگر اسٹیبلشمنٹ سنجیدگی سے بات کرے تو ہم تیارہیں۔ ہماری ضرورت نہیں کہ کسی سے خفیہ مذاکرات کریں حکومت کاخاتمہ کرکے ہی جائیں گے۔پی ڈی ایم کے سربراہ کا انٹرویو اسلام آباد(ویب  نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا […]