لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے دو افراد کو شہیدکردیا

سرینگر (ویب ڈیسک)
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے دو افراد کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حکام نے الزام لگایا کہ یہ افراد ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران بھارت پاک فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ فوج نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔’واضح رہے کہ یکم جون کو بھی بھارتی فوج نے اسی علاقے میں تین افراد کو شہید کر دیا تھا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع راجوری میں 2000سے اب تک117مختلف واقعات میں 196افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 903واقعات میں 1079حریت پسند اور 414عام شہری شہید کئے گئے ۔ضلع راجوری میں اسی عرصے میں 258سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

Editor

Next Post

کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 27افراد جانبحق ،اموات کی تعداد 5892 ہو گئی

بدھ جولائی 29 , 2020
اسلام آباد(سٹاف رپورٹ) ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو نے لگی،مزید 27افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،اموات کی کل تعداد 5892تک پہنچ گئی،1063 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 276288ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق […]