لاہور میں شدید دھند، 9 پروازیں منسوخ ،8 تاخیر کا شکار

لاہور میں شدید دھند، 9 پروازیں منسوخ ،8 تاخیر کا شکار

ابوظہبی اور دوحا سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا

لاہور (ویب  نیوز)لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہو نے کے باعث اندرون و بیرون ملک 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ابوظہبی اور دوحا سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا، ائیرپورٹ زرائع کے مطابق ناس ائیر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 ، دمام سے آنے والی پرواز 883 ، پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 ، پی آئی اے کی ہی کراچی سے آنے والی پرواز 306 ، کویت ائیر لائن کی کویت سے آنے والی پرواز 203 منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیرپورٹ زرائع کا بتانا ہے کہ ناس ائیر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 کے علاوہ پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 ، دمام جانے والی پرواز 884 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 244 پانچ گھنٹے ، ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 چار گھٹنے 25 منٹ، الجزیرہ ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 625 ایک گھنٹہ 40 منٹ ، اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 243 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ائیرپورٹ زرائع نے بتایا کہ ترکش ائیر لائن کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 چار گھٹنے 45 منٹ اور الجزیرہ ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی ۔زرائع ائیرپورٹ کے مطابق قطر ائیر ویز کی دوحا سے آنے والی پرواز 629 اور اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 کا دھند کے باعث اسلام آباد رخ موڑ دیا گیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.