لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، خنکی بڑھ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرد ہواوں نے آج باغوں کے شہر کا رخ کر لیا۔ بادل صبح سے ہی آسمان پر چھائے ہوئے تھے جو ایبٹ روڈ، لکشمی چوک اور شملہ پہاڑی سمیت علاقوں میں برسے تو درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی۔ سردی بڑھنے پر شہری موسم کا لطف اٹھاتے نظر آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Editor

Next Post

'بزنس کمیونٹی کا ایئرلائن بنانا بڑی پیشرفت، سیالکوٹ ایکسپورٹرز کا مرکز بن جائیگا'

بدھ دسمبر 9 , 2020
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کا اپنی ایئرلائن بنانا بڑی پیشرفت ہے، آنیوالے دنوں میں سیالکوٹ ایکسپورٹرز کا مرکز بن جائیگا۔ سیالکوٹ میں نجی ائیر لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل […]