لاہور….پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، جب تک زیر سماعت درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
Next Post
ایل این جی اسکینڈل ' شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
جمعرات اگست 1 , 2019
اسلام آباد…….اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی اسکینڈل کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کے لئے توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو انہیں دوبارہ 15اگست کو عدالت میں […]

مزید پڑھیے
-
ستمبر 8, 2020
آئی جی پنجاب کو تبدیل کر دیا گیا