لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق، 22 زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)

لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔

کوچ چیک پوسٹ پر تعینات دو لیویز اہلکاروں کو زد میں لیتے ہوئے الٹ گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کوچ الٹنے سے دو لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 22 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو لیویز اہلکاروں نے بیلہ ہسپتال منتقل کیا۔

Editor

Next Post

ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص

بدھ جنوری 20 , 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب […]