مئی 2020ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 71.6فیصد کمی

کراچی :مئی 2020ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 71.6فیصد کمی

کراچی(صباح نیوز)مئی 2020ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 71.6فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 20.8 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران 73.3 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 52.5 ارب روپے یعنی 71.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.