متعدد چائینیز کمپنیاں آئی ٹی اور فائبر آپٹکس کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )

چاہتے ہیں کہ سی پیک کے مختلف پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کاکردار نمایاں ہو، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے گفتگو

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ  نے کہا ہے کہ متعدد چائینیز کمپنیاں آئی ٹی اور فائبر آپٹکس کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں،چاہتے ہیں کہ سی پیک کے مختلف پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کاکردار نمایاں ہو، وہ بدھ کووفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی،اس موقع پروفاقی وزیرسید امین الحق نے کہاکہ  سی پیک کے تمام متعلقہ پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کا بھرپور تعاون رہے گا،  انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر،ترقی اور خوشحالی  کیلئے اٹھائے گئے ہر قدم کو مضبوط کرنا ہوگا، وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ آئی ٹی پارکس کے ذریعے بہترین پروفیشنلز سی پیک کیلئے نہایت کار آمد ہوسکتے ہیں، تیزی سے ترقی کرتی آئی ٹی انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،  امین الحق نے کہاکہ جس طرح سی پیک ایک گیم چینجر ہے، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن میں انقلابی اقدامات بھی معیشت کا گیم چینجر بنیں گی۔ سی پیک کی طرح آئی ٹی انڈسٹریز بھی روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے، چیر مین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ سی پیک پراجیکٹس متعلقہ وزارت کے ذریعے ہی ہوں،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارک سے بہت سی امیدیں ہیں اس طرز پر مزید پارکس کے قیام میں مدد کریں گے،  ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے چیئرمین سی پیک کو مختلف آئی ٹی پراجیکٹس سے آگاہ کیا.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.