محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

لاہور (ویب ڈیسک)

محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی، لمبرگینی سپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن کی قیمت 45 لاکھ 32 ہزار روپے جمع کروا دی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے کچھ دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ تک کی گاڑی رجسٹرڈ ہو سکتی تھی۔

محکمہ ایکسائز نےاتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے اپنے قوانین میں ترمیم کی۔

ذرائع کے مطابق مہنگی اسپورٹس کار ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

 

Editor

Next Post

سرکاری افسر عدالتی جنگ لڑتے لڑتے چل بسا

پیر اکتوبر 26 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ادارہ فروغ قومی زبان کے گریڈ 16 کے افسر ممتاز احمد شیخ عدالتی جنگ لڑتے لڑتے انتقال کر گئے۔ سپریم کورٹ میں ادارہ فروغ قومی زبان کے گریڈ 16 کے افسر کے گریڈ 12میں جانے کے کیس سے متعلق سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 […]