محکمہ تعلیم سندھ کا موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک)

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق  کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے اختتام پر این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ہم نے اگر احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے جب کہ حالات دیکھ کر اسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے اور گرمیوں میں کم کردیں گے۔

اس سے قبل این سی او سی کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔

Editor

Next Post

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس پھیل گیا، دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

منگل نومبر 17 , 2020
مظفر آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر میں ہفتے کے روز 21 نومبر سے 6 دسمبر تک کیلئے پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ […]