مسئلہ کشمیر اجاگر کرنیکا مشن، وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے آج خطاب کریں گے۔ جس میں عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا اقوام عالم کے بڑے فورم سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب دکھایا جائے گا، وزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی۔ وزیراعظم کا خطاب 30 منٹ سے زائد کا ہوگا، عمران خان اہم قومی، عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں گے۔ کورونا صورتحال اور ترقی یافتہ ممالک کے کردار پر اظہار خیال بھی وزیراعظم کے خطاب میں شامل ہوگا۔

Editor

Next Post

سپریم کورٹ کا سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

جمعہ ستمبر 25 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے اوراٹارنی جنرل کے رپورٹ پرکمنٹس کو بھی پبلک کرنے کا حکم […]