مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، عالمی برادری سخت فوجی محاصرے کانوٹس لے: مہاتیر محمد

کوالالمپور ،اسلام آباد(ویب ڈیسک )

ملا ئشیا ء کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانیت کے لیے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا تھا۔ مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، کشمیری سخت فوجی محا صرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، عالمی برادری نوٹس لے ۔ بھارت کو چاہیے کہ “علاقائی بدمعاش”کا کردار چھوڑ کر ایک ملک کی طرح سامنے آئے۔ اقوام متحدہ پر بھارت کے خلاف جو کہا اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گا،کوالالمپور میں مقبوضہ کشمیرمیں 5  اگست 2019 کے لاک ڈاون کے ایک سال  مکمل ہونے پر یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمدکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دنیا کی طرف سے ممکنہ رد عمل سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لیے بولنے کا انتخاب کیا تھا۔ میرے ذہن میں خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری سخت فوجی محا صرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے آواز اٹھانے کو ترجیح دی ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بولنے پر ملائیشیا نے پام آئل کی بر آمد پر پابندی کی صورت میں معاشی قیمت چکائی۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر اتنی بڑی قیمت اٹھانا پڑتی ہے۔ میں نے اقوام متحدہ پر بھارت کے خلاف جو کہا اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وہی کر رہا ہے جو اسرائیل فلسطین میں کررہا ہے، اسرائیل نے فلسطین میں دہشتگردانہ حربوں اور قتل عام کے ذریعہ فلسطینیوں کو دبایا ہے، ملائیشیا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی حربوں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کے ساتھ مل بیٹھنا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو مد نظر رکھ کر حل کیا جاسکتا ہے۔تقریب کے دوران خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کرکے اس پر فوجی قبضہ کر رکھا ہے، مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرکے مقبوضہ وادی میں ایمرجنسی قانون نافذ کیا، بی جے پی حکومت نے لاکھوں فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بے شمار خلاف ورزیاں کی گئیں، نئی دلی کو سمجھنا چاہیے کہ ہم انکے منصوبوں کو جانتے ہیں، ہم مسلسل نئی دہلی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف بولتے رہیں گے، بھارت کو چاہیے کہ “علاقائی بدمعاش”کا کردار چھوڑ کر ایک ملک کی طرح سامنے آئے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے اظہار تشکر کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبرکیخلاف بولنے پرڈاکٹرمہاتیربن محمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Editor

Next Post

پاکستان سٹیٹ آئل نے یورو 5پٹرول کی درآمد شروع کر دی،

ہفتہ اگست 8 , 2020
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان سٹیٹ آئل نے یورو 5پٹرول کی درآمد شروع کر دی، یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ جنوری 2021 تک یورو فائیو ڈیزل کی درآمد بھی شروع ہو جائے گی،ہفتہ کو ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے یورو فائیو […]