مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکاہے ، عثمان بزدار

مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکاہے ، عثمان بزدار

پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،بیان

لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکاہے ،وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا، ان کی قسمت میں رونا ہی ہے، یہ روتے رہیں گے اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا، پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

Editor

Next Post

سندھ ہائیکورٹ کا  لیکچرارز کو ترقی دینے کا حکم

منگل جنوری 19 , 2021
سندھ ہائیکورٹ کا  لیکچرارز کو ترقی دینے کا حکم سندھ حکومت نے ترقیاں دینے اور ٹائم سکیل سے متعلق پالیسی بنا لی ہے،سیکرٹری کالجز سندھ میں تعلیمی معیار اتنا گر چکا ہے کہ ڈینٹل کالج میں 25 سو نشستوں پر بچے پورے نہیں ہوتے،جسٹس امجد سہتو کراچی (ویب ڈیسک )سندھ […]