مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ کوکھولنے کا اعلان

جدہ  (صباح نیوز)

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 8رمضان سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے لوگوں کے لئے احتیاطی تدابیر کا اعلان کر دیا گیا  ۔ اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا کہ آنے والوں کو جائے نماز لانا ہو گی،مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنیکی ممانعت ہو گی۔نماز پڑھنے آنے والوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر مسجد میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں مسجدوں کے واش رومز کا بند رکھا جائے گا اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں مساجد کے باہر حکومت کی جانب سے ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں گے اور آنے والے ہر شخص کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ان کے استعمال کے بعد مسجد میں داخل ہوںگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی کمیٹی برائے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے تمام مسلمانوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ حرمین شریفین کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا۔ اس سے قبل امام کعبہ نے عملے کے ہمراہ خانہ خدا اورمقام ابراہیم پر امور جراثیم کش اور صفائی کے کاموں میں حصہ لیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.