مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

سری نگر (ویب ڈیسک)

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے تکن میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

اس دوران قابض فوج کے اہلکاروں نے تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینوں شہید نوجوان مجاہدین تھے جو ایک مقابلے میں جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب ضلع کلگام کے علاقے مال پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ضعیف العمر کشمیری شہری کو کچل کر شہید کردیا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجی باآسانی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے اور اس واقعے کو حادثہ قرار دے کر دبادیا گیا۔

علاوہ ازیں ضلع بارہمولا میں دستی بم کے حملے میں 4 عام شہری زخمی ہوگئے۔

Editor

Next Post

بھارتی جارحیت کا خطرہ؛ پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

بدھ دسمبر 9 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت کسانوں کے احتجاج، کشمیر میں مظالم اور عالمی میڈیا سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے، 2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا۔ 26 فروری 2019 کو بھی بھارت نے ناکام آپریشن کی کوشش کی۔ […]