مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، ضلع شوپیاں میں 2 نوجوان شہید

شوپیاں (ویب ڈیسک)

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، ضلع شوپیاں میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے مل ہورا میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

غاصب فوج نے سری نگر، پلواما، بڈگام، بارہ مولا اور کلگام کے کئی علاقوں میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور متعدد نوجوانو ں کو گرفتار کر لیا، ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

Editor

Next Post

پاکستان میں تجرباتی طور پر استعمال ہونیوالی کورونا ویکسین برازیل میں محفوظ قرار

منگل اکتوبر 20 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر، پاکستان میں ٹرائل کی جانے والی چینی ویکسین برازیل میں مکمل محفوظ قرار دے دی گئی۔ برازیل میں اب تک 9 ہزار افراد کو کورونا کی تجرباتی ویکسین دی جاچکی ہے۔ برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ […]