مقبوضہ کشمیر میں تیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں مزید توسیع

مقبوضہ کشمیر میں تیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں 22جنوری تک  توسیع
مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے تیز رفتار انٹرنٹ پر پابندی ہے

سری نگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں تیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں فی الحال2 جی انٹرنیٹ سروس کو جاری رکھا جائے گا اور 22جنوری تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی- محکمہ داخلہ مقبوضہ کشمیر نے  ایک حکم نامہ جاری کیا  ہے جس میں واضح کیا گیا کہ22جنوری تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی- انتظامیہ کی طرف سے 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 5  اگست  2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت  کے خاتمے  پرتیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی  لگائی گئی تھی ۔ پابندی سے طلبا وطالبات ، تاجر سخت مسائل کا شکار ہیں۔4 جی کو بحال کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے- گزشتہ سال بھارتی سپریم کورٹ میں بھی گزشتہ روز ایک درخواست دائرکی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر حکومت کو 4 جی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا جائے تاہم  بھارتی سپریم کورٹ  نے   جموں و کشمیر حکومت کو 4 جی انٹرنیٹ سروس  کااختیار انتظامیہ کو دے دیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے  گاندربل اور  ادھمپور  اضلاع  کے علاوہ18 اضلاع میں 4جی رفتار سے انٹرنیٹ سروس بند ہے
#/S

Editor

Next Post

سانحہ مچھ کے شہداء کی ہزارہ ٹائون کے قبرستان میں تد فین

ہفتہ جنوری 9 , 2021
سانحہ مچھ کے شہداء کی ہزارہ ٹائون کے قبرستان میں تد فین  علامہ ہاشم موسوی نے شہدا ء کی نمازہ جنازہ پڑھائی،قاسم سوری، ذلفی بخاری، علی زیدی اور دیگر کی شرکت کوئٹہ(ویب ڈیسک )کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے10 شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی […]