ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 اموات، تعداد 622ہوگئی

اسلام آباد(صباح نیوز)

ملک بھرمیں کورونا وائرس سے جمعہ کو مزید 31 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 622ہوگئی جبکہ مزید 1908کیسزسامنے آئے ہیں،نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 26806تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 221افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ پنجاب میں 194اور سندھ میں 176افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4اور گلگت بلتستان میں 3افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کل  257،247 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ7530 مریض صحتیاب مریض ہوگئے ہیں۔سندھ سے کورونا کے مزید 598کیسز اور 5ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5532ٹیسٹ کیے گئے جو پورے ملک کے کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں، ہماری ٹیسٹنگ صلاحیت 5600ہوگئی ہے جس پر ہم نے 98فیصد تک کام کیا ہے، اس طرح کل ٹیسٹوں کی تعداد 81640ہوگئی ہے۔وزیراعلی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 9691اور ہلاکتیں 176ہوگئی ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 87افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1940ہوگئی ہے۔پنجاب سے کورونا کے مزید 838کیسز اور 12ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10033اور اموات 194ہوگئی ہیں۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 3201افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 12افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 221تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 371افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4327ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 1033افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا کے مزید 62کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1725اور اموات 24ہوگئی ہیں جبکہ 209افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 37کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 558ہوگئی ہے جبکہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 2کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 78ہوگئی ہے اور 58افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

Editor

Next Post

وزیراعظم کا بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کی تحقیقات کا حکم

جمعہ مئی 8 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم  نے لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے […]