ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار517 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب ایک لاکھ 50 ہزار 889، خیبرپختونخوا 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640 کیس، اسلام آباد 40 ہزار 304، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 کیسز رپورٹ اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 672 ہوگئی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.