ملک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی، 24 گھنٹوں میں 34 اموات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 221، سندھ میں ایک لاکھ 52 ہزار 72، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 258، بلوچستان میں 16 ہزار 226، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 409، اسلام آباد میں 22 ہزار 765 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 41 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 686 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 438، سندھ میں 2 ہزار 704، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 302، اسلام آباد میں 248، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 116 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

 

Editor

Next Post

ایل این جی کیس: شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل پر 16 نومبر کو فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

جمعرات نومبر 12 , 2020
اسلام آباد  (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عاسبی اور مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں پر 16 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے […]
ismail & shahid haqan