ملک میں کورونا کے مزید 467 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی ہوئی ہے تعداد 9000 سے گھٹ کر 8 ہزار 588 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 15 ہزار 727 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 588 رہ گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 616 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 523 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 593 ، پنجاب میں ایک لاکھ 033، خیبرپختونخوا 38 ہزار 105 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 845، بلوچستان میں 15 ہزار 420 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 874 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 857 تعداد ہوگئی۔

Editor

Next Post

دنیا کا ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

منگل اکتوبر 6 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا ایک مشکل دور کی طرف بڑھ رہی ہے، دنیا کا ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی۔ عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو […]