ملک میں کورونا کے 2362 نئے کیسز، 36 افراد جاں بحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان میں مزید 36 افراد کورونا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 2362 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31 ہزار 830 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اب تک ملک میں کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 60 لاکھ 64 ہزار 220 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 362 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں، سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 702 ہو چکی ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 27 ہزار 541 ، خیبر پختون خوا میں 52 ہزار 449، بلوچستان میں 17 ہزار 745 ،اسلام آباد میں 34 ہزار 840، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 719 جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 791 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 19 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 84 ہزار 719 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 36 مصدقہ مریض لقمہ جل بن گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا کے 8 ہزار 832 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے ریکارڈ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہے لیکن جانی نقصان سب سے زیادہ ہوا ہے۔ پنجاب میں 3 ہزار 365 اس وبا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار 158، خیبر پختون خوا میں ایک ہزار 473، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 371 ، آزاد جموں و کشمیر میں 191 جب کہ گِلگت بلتستان میں 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال مصدقہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار 236 ہے جو اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 456 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Editor

Next Post

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 15-12-2020

منگل دسمبر 15 , 2020