مناسک حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغاز، وقوف عرفہ جمعرات کو ادا ہو گا

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)

مناسک حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغاز ہو گیا،عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے، حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ   جمعرات کو  ادا ہو گا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی بھی  جمعرات کو  ہی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق لبیک اللھم لبیک کے مناسک حج کا آغاز  ہو گیا ، عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔ مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشان لگا دیئے گئے۔ عازمین حج منی میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے جہاں وہ ذکر و اذکار اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔عازمین   جمعرات کو صبح نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرینگے۔ یومِ عرفہ کے لیے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیئے گئے ہیں۔دن بھر عرفات میں قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے جہاں نماز مغرب اور عشا ملا کر ادا کی جائے گی، رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام ہو گا۔ اللہ کے مہمان 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منی روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے، پھر طواف زیارت ہو گا۔

Editor

Next Post

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے دو افراد کو شہیدکردیا

بدھ جولائی 29 , 2020
سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے دو افراد کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حکام نے الزام لگایا کہ یہ افراد ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کر رہے […]