مولانا کو اس بار بھی دھوکا دیا جا رہا ہے: شیخ رشید

 اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ، اگر یہی صورتِ حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کہیں گے،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندے کم آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیرِ اعظم نے واضح کہا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر یہی صورتِ حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کہیں گے، جس اسمبلی پر فضل الرحمن لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منا رہا ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2 پارٹیاں رہ گئی ہیں،نون لیگ اور مولانا فضل الرحمن کی جے یو آئی، نون لیگ والے سمجھ دار بزنس مین ہیں.

Editor

Next Post

بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی بالاکوٹ ایئر اسٹرائک سے متعلق واٹس اپ چیٹ معاملے میں اپوزیشن کا تحقیقات کامطالبہ

منگل جنوری 19 , 2021
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہرممبئی پولیس کی طرف سے ایک کورٹ میں مشہور ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ کو لیکر سیاست میں شدت آگئی ہے۔ اپوزیشن فروری 2019 میں پلوامہ میں سیکیورٹی قافلے پر حملے کے خلاف انتقامی کارروائی کے لئے بالاکوٹ ہوائی حملے سے […]