نادرا کے تمام دفاتر27اپریل سے کھولنے کااعلان

 نادرا کے تمام دفاتر27اپریل سے کھولنے کااعلان
احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے میں جن کے انگوٹھے کے نشان کا مسئلہ آرہا ہے وہ نادرا دفتر جا کر تصدیق کروائیں
معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر  کی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(صباح نیوز)  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعلان کیا ہے کہ 27 اپریل سے نادرا کے تمام دفاتر کھول  د ئیے جائیں گے ، احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے میں جن کے انگوٹھے کے نشان کا مسئلہ آرہا ہے وہ نادرا دفتر جا کر تصدیق کروائیں، اگر کسی کا شناختی کارڈ زائد المیعاد ہوگیا ہے تب بھی پیسے وصول کئے جاسکتے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی تفصیلات بھی ویب سائٹ سے دیکھی جا سکتی ہیں، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت پہلی دو کیٹیگریز میں 57 لاکھ 50 ہزار مستحق خاندانوں میں 69 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ پہلی کیٹیگری کے تحت 80 فیصد ادائیگیوں کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسری کیٹیگری کے تحت کام تیزی سے جاری ہے، 3 کروڑ 50 لاکھ درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ 89000 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈر کی شناخت نہیں ہوسکی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ سندھ حکومت احساس پروگرام پر سیاست کر رہی ہے۔

Editor

Next Post

جھاڑو لگانے والی ڈگری ہولڈر لڑکی کو ملازمت مل گئی

ہفتہ اپریل 25 , 2020
 وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھاڑو لگانے والی ڈگری ہولڈر لڑکی کو ملازمت مل گئی ڈی پی ایس وہاڑی میں طالبہ کو آفس جاب کے لئے تقررنامہ جاری کر دیا گیا فرسودہ نظام میں قوم کی تعلیم یافتہ بیٹی روزی کے لئے سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوئی تعلیم یافتہ […]