نیب نے مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا

کراچی (ویب ڈیسک)

نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوکراچی میں سپرہائی وے کے قریب ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔ مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ تعلقہ ہالا کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ ان پرسابق اکاؤنٹ آفیسرمشتاق شیخ کے ساتھ مل کرکرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق مخدوم حبیب اللہ کونیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

Editor

Next Post

کورونا مزید 5 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 12 ہزار 806 شہری متاثر

جمعرات اکتوبر 1 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 484 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 […]