نیب نے 179میگا کرپشن کیسز کی تازہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)

نیب نے 179میگا کرپشن کیسز کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کیخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں کرپشن پر نیب تحقیقات جاری ہیں چودھری شجاعت، چودھری پرویز الہی کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گرینڈ حیات ہوٹل کیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں نواب اسلم رئیسانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں، ڈی ایچ اے ویلی کرپشن کیس میں نیب تحقیقات جاری ہیں۔نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کامران کیانی کے خلاف ڈی ایچ اے سرٹیفکیٹس کی غیرقانونی فروخت پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر 98میگا کرپشن کیسز کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جا چکے ہیں جبکہ میگا کرپشن کے 13کیسز کی انکوائریز اور 16کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.