نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کرائوں گا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

نیب کو ہر جگہ بے نقاب کریں گے،سلیم مانڈوی والا

نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کرائوں گا،پریس کانفرنس

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ نیب کو ہر جگہ نے نقاب کریں گے، نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کرائوں گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے دو دن پہلے نیا بیانیہ جاری کردیا اور پہلے والے بیانیہ سے ہٹ گیا ہے، لوگ نیب پر ہنس رہے ہیں اور یہ ادارہ بدنام ہورہا ہے، اب اس ادارے کی عزت نہ عدلیہ میں ہے اور نہ ہی کسی اور ادارے کے سامنے۔سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب جس کو مرضی گرفتار کرے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے وزیراعظم کو نیب سے متعلق خط لکھا ہے، آرمی چیف کو بھی خط بھیجوں گا، نیب کو ہر جگہ بے نقاب کریں گے، نیب ملازمین کی ڈگریاں چیک کرائیں گے، یہ بے نامی کام کرتے ہیں، اب نیب اور میری جنگ نہیں بلکہ نیب اور پورے پاکستان کی جنگ ہے، نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کرائوں گا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لوگوں نے مجھے کالز کیں کہ آپ نیب کے خلاف جہاد کررہے ہیں، سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن تیار کرلی ہے، ہر حال میں اجلاس بلائیں گے، متاثرین کو سینیٹ میں بلائیں گے، ہم نیب کی طرح چھپے کمرے میں تحقیقات نہیں کریں گے، متاثرین نیب سے سلوک سب کے سامنے سینیٹ کمیٹیوں میں بتائیں گے، سینیٹ نیب کے ذرائع آمدن چیک کرے گا، نیب کا احتساب ہوگا، میں تمام سفرا اور ممبران پارلیمان سے ملاقات کروں گا، حکومت و اپوزیشن کے ساتھ ملکر نیب کی طاقت میں کمی کے لیے قانون سازی کی کوشش کروں گا۔

Editor

Next Post

کورونا کیسز، حیدرآباد میں (آج) پیر سے سمارٹ لاک ڈائون کا اعلان

اتوار دسمبر 6 , 2020
کورونا کیسز، حیدرآباد میں (آج) پیر سے سمارٹ لاک ڈائون کا اعلان حیدرآباد ( ویب ڈیسک )کورونا کیسز بڑھنے پر حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ نے تحصیل سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور ٹنڈوجام کے بارہ علاقوں میں آج ،7 دسمبر سے سمارٹ لاک ڈائون نافذکرنے کا اعلان کردیا ۔ضلعی انتظامیہ […]