نیو انڈیا بیانیے کی آڑ میں بھارت کی پاکستان اور چین کو دھمکی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

بھارت نے نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔

بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے کہا ہے کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ اُن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں۔

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں اجیت دوول نے دعویٰ کیاکہ اُن کے ملک نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت دوول اپنے بیانیے کو جسے وہ نیوانڈیا کا نام دیتے ہیں آگے بڑھا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپر ہیں۔

 

 

 

Editor

Next Post

کدو کے بیج کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

پیر اکتوبر 26 , 2020
کدو کے بیج مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیے جاتے ہیں، کدو کے بیجوں کا استعمال وزن میں کمی سے لے کر بالوں کی افزائش تک معاون ثابت ہوتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق کدو کے بیج غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں جن کا بطور اسنیکس استعمال […]