نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی 98 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 30 ستمبر کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا نے اب اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

 

 

Editor

Next Post

روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، مزید 18 پیسے سستا

پیر نومبر 9 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہو گیا۔ تین ماہ کے دوران امریکی کرنسی تقریباً 10 روپے سستی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے حوالے سے چند اچھی اطلاعات کے […]
Dollor