ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض دو مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے، 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے دیے جائیں گے، منصوبے کی رقم سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔

ورلڈ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے سے قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا، منصوبے سے کورونا پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجینسی پراجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے، جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا

Editor

Next Post

زائدالمیعاد کیمیکلز سے مصنوعی فلیورز تیار کرنے والی بڑی فیکٹری سیل ، 2000 لٹرایکسپائرڈ فلیورز تلف

بدھ دسمبر 9 , 2020
زائدالمیعاد کیمیکلز سے مصنوعی فلیورز تیار کرنے والی بڑی فیکٹری سیل ، 2000 لٹرایکسپائرڈ فلیورز تلف لاہور (ویب ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموںنے صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں […]