وزیراعظم سمیت کسی وز یر نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی،فواد چوہدری

وزیراعظم سمیت کسی وز یر نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی،فواد چوہدری

ویکسین کے پاکستان میں ٹرائلز ہوئے اورکئی افراد نے یہ ویکسین لگوائی ، وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کی گفتگو

اسلام آباد(ویب  نیوز)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت کسی وزرا نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی ہے۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کئی ممالک اس وقت 80 برس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگا رہے ہیں،ویکسین کے پاکستان میں ٹرائلز ہوئے ہیں اورکئی افراد نے یہ ویکسین لگوائی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم یا کابینہ کے کسی رکن سمیت حکومت کے کسی اعلی عہدے دار نے بھی کورونا ویکسین ابھی تک نہیں لگوائی ہے تاہم ویکسین ٹرائلز میں کئی لوگوں نے یہ لگوائی جن میں گورنر پنجاب بھی شامل تھے۔الیکٹرک وہیکل پالیسی پر انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں سے متعلق ابھی تک آرڈیننس جاری نہیں ہوا اور جلد اس جلد صدر پاکستان کو یہ آرڈیننس بھیجا جانا چاہئے تاکہ قومی اسمبلی کے سیشن سے قبل ہی آرڈیننس آئے۔

Editor

Next Post

انتشارکی سیاست کرنے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہئے،عثمان بزدار

جمعہ جنوری 22 , 2021
انتشارکی سیاست کرنے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہئے،عثمان بزدار پی ڈی ایم سے کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی خطرہ، بدقسمتی سے یہ عناصر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے رہبر نہیں، اپوزیشن کا احتجاج بے معنی […]