وزیراعظم سے گلبدین حکمت یار کی ملاقات، افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کے سابق وزیر اعظم و حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یارنے وفد کے ہمراہ  ملاقات کی ۔ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی  ملاقات میں  افغان امن عمل اور پاک افغان برادرانہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،گذشتہ روزگلبدین حکمت یارنے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا، جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ افغانستان کے سابق وزیر اعظم و حزب اسلامی کے سربراہ گل بدین حکمت یار پیر کو3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے،پاکستان میںقیام کے دوران حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے بھی ملاقاتیں کریں گے

Editor

Next Post

وفاقی کابینہ اجلاس...کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش ، گندم اور چینی کی صورتحال پر بریفنگ

منگل اکتوبر 20 , 2020
وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار اجلاس میں وفاقی کابینہ کو گندم کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ گندم اور چینی کی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ پیش کیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایت اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم […]