وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے انھیں صوبائی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کرکے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان خصوصی دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وہ اس سے قبل منصوبے کے بارے پہلے بھی تین اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔

وزیراعظم پنجاب کی گڈ گورنس کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ گڈ گورنس کمیٹی وزیراعظم کو صوبے میں گڈ گورنس کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Editor

Next Post

پنجاب: گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کی منظوری

منگل ستمبر 1 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلیے بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دے دی۔ نئے نظام کے تحت ٹرانسفر آرڈر فارم کے بجائے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی ۔ بائیو میٹرک سسٹم سے شہری کو محکمہ ایکسائز و […]