وزیراعظم عمران خان کا ایف بی آر کو محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر خراج تحسین

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں، ان کا فرض ہے کہ وہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کو انجام دیتے رہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سےآراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اورجدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنے پر میں ایف بی آر صدر دفترکی ٹیم کو بھی شاباش دیتاہوں، جولائی 2021 میں پوری فعالیت کےبعد اس سےاربوں روپےکے اضافی محاصل میسر ہوں گے، جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔

Editor

Next Post

اب ٹویٹر پر آڈیو کلپس بطور میسج بھیجنے کی سہولت کا آغاز

ہفتہ فروری 20 , 2021
سان فرانسسكو (ویب ڈیسک) گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آڈیو کلپس کو براہِ راست پیغامات (ڈؑی ایم) کی صورت میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اب  برازیل، بھارت اور جاپان میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ اس طرح وائس ریکارڈنگ کو براہ راست ٹویٹ […]