وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا  اپنی سربراہی میں نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا، نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دینگے

 پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا،اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے اپنی سربراہی میں نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے، عمران خان نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے، ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا، نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، نوجوان نیشنل یوتھ کونسل میں شامل ہونے کے لیے کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائیگا۔

Editor

Next Post

کوروناکیسزمیں اضافہ،بلوچستان میں سکولزکے امتحانات ملتوی

جمعہ نومبر 20 , 2020
کوروناکیسزمیں اضافہ،بلوچستان میں سکولزکے امتحانات ملتوی پہلی جماعت سے مڈل کے امتحانات اگلے سال2021 میں 10 مارچ کو ہونگے،نوٹیفکیشن کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت تک کے امتحانات ملتوی کردیئے۔سیکریٹری تعلیم بلوچستان کی […]