وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے لیگی ایم پی اے کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار  سے لیگی ایم پی اے کی ملاقات

عثمان بزدار نے محمد ارشد کو حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے،عثمان بزدار

لاہور (ویب  نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات کی ہے۔ فورٹ عباس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد ارشد نے پہلی دفعہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی اور عثمان بزدار پراعتماد کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے محمد ارشد کو حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔عثمان بزدار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، ڈھائی برس میں صرف خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے، یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں، اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔لیگی ایم پی اے محمد ارشد نے کہا کہ عثمان بزدار نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں، جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

Editor

Next Post

کورونا' پاکستان بھر میں مزید 74افراد جاں بحق،1563نئے کیسزرپورٹ

بدھ جنوری 27 , 2021
کورونا’ملک بھر میں مزید 74افراد جاں بحق،1563نئے کیسزرپورٹ اموات 11450 ہوگئیں، فعال کیسز کی تعداد33820 تک پہنچ گئی،2165 کی حالت تشویشناک ہے کورونا  سے انتقال کرنے والے  مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح91.6فیصد تک پہنچ چکی ہے اسلام آباد (ویب  نیوز)مہلک وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان   […]