وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات. باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

لاہور(آن لائن)
وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھوان کی ملاقات‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز لاہور میں پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھوان نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ 65 سال میں دونوں ملکوں نے سوائے جنگ کے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان حل طلب مسائل مذاکرات کی میز پر حل کرنا دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن پائیدار ترقی کا ضامن ہے۔

Editor

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے تحریر کردہ عدالتی ترانے کا ایران کی جانب سے فارسی زبان میں ترجمہ

منگل جنوری 7 , 2014
اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی جانب سے لکھے گئے عدالتی ترانے کا ایران نے فارسی زبان میں ترجمہ کرلیا‘ ایرانی سپریم کورٹ کے ممبر اور اٹارنی جنرل آفس کے سربراہ سرمی نے چیف جسٹس تصدق حسین