وزیرِ اعظم کی غیر قانونی شکار کے خلاف منظم اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیرِ اعظم عمران خان نے غیر قانونی شکار درختوں کی کٹائی کے انسداد کے  منظم اقدامات کی ہدایت کردی وزیراعظم کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم کو چھانگا مانگا و دیگر جنگلات کی بحالی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ چند سالوں میں چھانگا مانگا کے ڈھائی ہزار ایکٹر رقبے کو درختوں سے محروم کرکے بنجر بنا دیا گیا۔ موجودہ دورِ حکومت میں ٹین بلیئن سونامی مہم میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر سال 2023تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی  عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے جنگلات اور شجرکاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ جنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔  وزیرِ اعظم نے  ہدایت کی کہ جنگلات کے تحفظ و بحالی کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔صوبہ بھر میں جنگلات کی بحالی کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیراعظم نے احکامات جاری کئے ہیں خة  غیر قانونی شکار  اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے بھی منظم اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔

Editor

Next Post

یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصی میں کشیدگی پائی جار ہی ہے،عینی شاہدین

جمعرات فروری 18 , 2021
اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں صہیونی قبلہ اول میں داخل، مقدس مقام کی بے حرمتی یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصی میں کشیدگی پائی جار ہی ہے،عینی شاہدین پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی […]