وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات؛ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

Editor

Next Post

کراچی، فیکٹری کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

پیر ستمبر 21 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے انڈسٹریل ایریا سائٹ میں ایک گارمنٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے اور ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے مطابق واقعہ سائٹ میں سیمنز چورنگی کے قریب پیش آیا ہے، سائٹ ایسوسی ایشن کے […]