وزیر اعظم عمران خان سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، ملکی سلامتی اورسکیورٹی کے امور پر گفتگو

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی اورسکیورٹی کے امور پر گفتگو

  وزیر اعظم نے اپنی جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا

پوری قوم دشمن کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی،ملکی سلامتی اور سکیورٹی امورپر گفتگو کی گئی ۔وزیر اعظم  آفس  کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی داخلی، سلامتی اور سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بھی زیرغور آئے۔وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے اپنی جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔عمران خان نے ملاقات میں آرمی چیف کو بتایا کہ پوری قوم دشمن کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے۔

Editor

Next Post

کورونا وائرس، پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیا ں بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات اکتوبر 29 , 2020
کورونا وائرس، پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیا ں بند کرنے کا فیصلہ  پارکس صبح 7 سے شام 6بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ، فیصلے کا اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہو گا کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک بند کر دی جائینگی، میڈیکل اسٹورز، […]