وزیر اعظم عمران خان کی اسامہ ستی قتل، ہٹائے گئے تمام افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد میں اسامہ قتل کی تحقیقات کے معاملے پر وزیراعظم  عمران خان نے وزیر داخلہ کو اسامہ قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کی سفارشات پر عملدر آمد کی ہدایت کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق جوڈیشل انکوائری کی سفارش پر ایس پی اے ٹی ایس، نائٹ ڈیوٹی پر ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی نائٹ ڈیوٹی، ایس ایچ او تھانہ رمنا اور ایس ایچ او کراچی کمپنی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ہٹائے جانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Editor

Next Post

کراچی میں گیس کی قلت پر ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی عدالت طلب

بدھ جنوری 13 , 2021
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے گیس کی قلت پر ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی کو طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں گیس کی قلت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار محمود اختر نقوی کا موقف تھا کہ گیس کی […]