وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مہمند آمد، کان بیٹھنے سے جاں بحق کان کنوں کے ورثا میں چیک تقسیم کئے

مہمند (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند میں ماربل کی کان بیٹھنے کے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے ضلع مہمند کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ورثا میں فی کس 9 لاکھ روپے اور زخمیوں میں فی کس ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے، وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق 7 بہنوں کے اکلوتے بھائی کے ورثا کے لیے 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ ماربل کان حادثہ غیر معمولی واقعہ اور قدرت کی آزمائش ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، معاون خصوصی عارف احمد زئی، ایم این اے ساجد مومند بھی تھے۔

Editor

Next Post

اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود  اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے۔ وزیراعظم 

جمعہ ستمبر 11 , 2020
ہماری حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود  اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے۔ وزیراعظم بد قسمتی سے ماضی میں بلوچستان سے وعدے تو کئے گئے مگر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ بلوچستان کے لئے  ہماری حکومت نے  پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ […]