وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلزسٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

حکومت نے وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک مرکزی نظام بنانے اور مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی دی ہے۔ ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہوگا۔

وزیراعظم آفس سے جاری  بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی،عوام کے مشکلات اور شکایات کو حل کرنے کے لیے موثر نظام کی تشکیل میں مددگار ہوگا۔ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہو گی، جب کہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موثر ثابت ہو گا۔

Editor

Next Post

کورونا مزید 8 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 7 ہزار 418 شہری متاثر

بدھ ستمبر 23 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 432 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 […]