وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں 17 نکات شامل تھے۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی جبکہ 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریس بریفنگ میں وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جب کہ کورونا ویکسین کی قیمت آٹھ ہزار400 روپے رکھی گئی ہے۔

Editor

Next Post

بھارت کو ہمسایہ ملک نیپال کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا

منگل ستمبر 22 , 2020
(ویب ڈیسک) بھارت کو اپنے ہمسایہ ملک نیپال کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، نیپال نے اپنے نظرثانی شدہ سیاسی نقشے کو باضابطہ طور پر اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شامل کرلیا، نقشے میں وہ اہم علاقے بھی شامل ہیں جن پر بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ […]